شانگلہ(سوات نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم نے شیروں کو پنجروں میں بند کر دیا ہے،قوم کے لوٹیروں کو ہم ملک سے بھی بگائیں گے،مجھے بتائیں کہ میٹر ریڈرز اور مالی اب کھرب پتی کیسے بن گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشام شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کرپٹ سیاستدانوں نے ملک پر30٫000 ارب روپے کا قرضہ چڑھا دیا، نواز شریف نے ملکی خارجہ پالیسی تباہ کر رکھی تھی،نواز شریف تو صرف الو گوشت کی خارجہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں،وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی جارہیت کے خلاف عالمی سطح پر اواز بلند کی ہے،کچھ لوگ اسلام اور دین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، ان لوگوں کو اپنا اسلام مبارک ہو، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عالمی طاقتوں کے سامنے اسلام کی اواز بلند کی،محمود خان نے جے یو ائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام والوں میں اتنی ہمت نہیں کہ اسلام آباد کا لاک ڈائون کر سکے اگر ہمت کی تو ہم ان کو خیبرپختونخوا سے گزرنے نہیں دینگے اداروں میں اصلاحات عوام کے لیے کئے جا رہے ہیں،
1,275 total views, no views today



