مینگوہ(سوات نیوز)ہمارامقصدرزق حلال کمانا اور بے گھر لوگوں کو آسان طریقے سے سرچھپانے کی جگہ فراہم کرنا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں سیلز اینڈ مارکٹنگ کررہے ہیں اورسوات میں تین روزہ سیمینار کا انعقاداس کی ایک کڑی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں لوگ شرکت کرکے ہمارے پروگرام سے استفادہ حاصل کریں گے،ان خیالات کا اظہارقاضی گروپ آف کمپنیز، موٹر وے سٹی ایگزیکٹیوبلاک کے سیلزاینڈمارکٹنگ پارٹنر عطاء المھیمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں اقساط پر لوگوں کو پلاٹ فراہم کررہے ہیں جس کیلئے ہم نے ایک آسان طریقہ بنارکھا ہے جس کے تحت اب تک متعددلوگوں کو پلاٹ فراہم کردئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ لکی ڈرا بھی کررہے ہیں جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے کئی خوش قسمت افرادکو عمرے کی ٹکٹ دی جاتی ہے،انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح اب سوات میں بھی اس حوالے سے سیمینار کا انعقادکیا ہے جو فضاگھٹ کے مقام پر موجود ہوٹل میں بارہ،تیرہ اور چودہ اکتوبرکو ہوگا جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شرکت کریں گے اوران تین دنوں میں انہیں بکنگ سے لے کر پلاٹ خریدنے تک کے پورے طریقہ کارسے آگاہ کیا جائے گا۔
961 total views, no views today



