مینگورہ ،عوامی نیشنل پارٹی سوات کے زیر اہتمام تیس نومبر کو ودودیہ ہال سیدوشریف میں ہونیوالے کنونشن کے حوالے سے اے این پی سوات کے صدر شیر شاہ خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ذیلی تنظیموں پختون ایس ایف اور نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے نوجوانوں کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں اے این پی کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری اکرام خان ، خان سردار اور اے این پی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عدالت خان ، پختون ایس ایف کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری غلام علی کے علاوہ پی ایس ایف اور نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی ، اس موقع پر تیس نومبر کو ہونیوالے کنونشن کے حوالے سے جائزہ لیاگیا اور کنونشن بارے سرگرمیوں پر اطمینان کااظہار کیاگیا ، اس موقع پر پختون ایس ایف اور نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کی طرف سے ورکرز کنونشن کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کردی گئیں ، جس پر ضلعی صدر شیر شاہ خان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تیس نومبر کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، اس موقع پر شیر شاہ خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تیس نومبر کو کنونشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہاکہ پختون ایس ایف اور نیشنل یوتھ عوامی نیشنل پارٹی کا ہر اول دستہ ہے اور تیس نومبر کے کنونشن میں ان کی کردار کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ، انہوں نے کہاکہ ورکرز کنونشن کے کامیابی کیلئے نوجوانوں نے اب تک جو سرگرمیاں دکھائی ہیں وہ قابل ستائش ہے ، انہوں نے کہاکہ ورکرزکنونشن سے کارکنوں میں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا ہوگا ، ورکرز کنونشن عوامی نیشنل پارٹی کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ، کنونشن کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور پارٹی کارکنوں نے اس حوالے سے جو سرگرمیاں شروع کررکھی ہیں وہ قابل ستائش ہے ، انہوں نے کہاکہ پارٹی پورے سوات میں پھیل کر گھرگھر اے این پی امن کا پیغام پہنچائیں انہوں نے کہاکہ نوجوان طبقہ عوامی نیشنل پارٹی کا اصل سرمایہ اور اثاثہ ہیں ، نوجوان ہی عوامی نیشنل پارٹی کو بہتر لیڈر شپ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، انہوں نے کہاکہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ نوجوانوں کی اکثریت ان کے ساتھ ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں ، پختون نوجوانوں کی عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے متحدہونا اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ نئی نسل اے این پی کو ہی اپنا سیاسی پلیٹ فارم تصور کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز کنونشن میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شریک کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
926 total views, no views today


