سوات(سوات نیوز)دریائے سوات کو الودہ کرنے کے بعد اخر کار کفر ٹوٹا خدا خداکرکے ، ضلعی انتطامیہ اور واسا نے گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ یارڈ پر کام شروع کردیا ، کام کی نگرانی کیلئے ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم اور واسا کے افیسر میاں شاہد علی متعلقہ جگہ پہنچے ، جہاں پر جاری کام کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ،
واضح رہے کہ محکمہ واسا گزشتہ چند سالوں سے دریائے سوات کے کنارے اوگدو کے مقام پر شہر بھر کی گندگی ڈالتی رہی ہے، جس سے دریا سوات کا پانی الودہ ہوگیا اور ابی جانوروں سمیت انسانوں میں مختلف بیماریاں پھیل گئی ہیں، جبکہ دوسری طرف یہ ماحول کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے
مینگورہ شہر کی گندگی ٹھکانے لگانے کیلئے گزشتہ حکومت میں کوتاروو میرہ کے مقام پر زمین بھی لی گئی تھی تاہم کئی سالوں بعد اج اس پھر باقاعدہ کام شروع ہوا۔
1,030 total views, 2 views today