سوات (سوات نیوز)گراسی گراؤنڈ مینگورہ، مٹہ،کبل اور اوڈیگرام میں فہم القرآن کلاسز اختتام پذیر۔فہم القرا ٓن کلاسز کے آخری روز شیخ القرآن اور چیف خطیب خیبر پختونخوا ہ مولانا محمد اسماعیل اور مولانا مسیح گل بخاری نے خطاب کر تے ہوئے سامعین پر زور دیا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن و سنت کی احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔تمام مسلمانوں کا فرض بنتا ہے کہ قرآن و سنت کی نظا م کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جد وجہد کریں۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ بحیثیت مسلمان ہمیں اپنی روز مرہ کے معاملات کا جائزہ لینا چاہئے اور اپنی پوری زندگی کو اللہ کی بندگی رسول خدا کی اطاعت کے مطابق بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔آخر میں پوری امت مسلمہ کیلئے اور خصوصاً پاکستان میں امن و امان کیلئے خصو صی دعا کی گئی۔
1,579 total views, 2 views today