سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر کے تاجربرادری نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی ایم اے کو کسی صورت ٹیکس نہیں۔دینگے گزشتہ۔روز لاوڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کئے ہیں کہ تاجران تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کو کسی قسم ٹیکس ادا نہ کریں۔ اتوار کو سوات ٹریڈرز فیڈریشن کی جانب سے شہر بھر میں لاوڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا گیا کہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر اور کابینہ نے مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ سوات کے تاجر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔ اس لئے تمام دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ”ٹی ایم اے“ کو کسی قسم کا ٹیکس نہ دیں۔
919 total views, 2 views today
Comments