سوات(سوات نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ ”تعلیم سب کے لئے“ ہمارامشن اورشرح خواندگی بڑھانے کاایجنڈاہے صوبائی حکومت کی علم دوست پالیسی کی بدولت شرح خواندگی میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے حکومت کی طرف سے مفت کتب، یونیفارم اوردیگراشیاء کی فراہمی کے دوررس نتائج برآمدہورہے ہیں صوبائی حکومت میل تعلیم کے ساتھ ساتھ فی میل تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے شرح داخلہ میں بھی غیرمعمولی اضافہ پی ٹی آئی حکومت کاطرہ امتیاز ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول خزانہ شموزئی میں سکول کی بچیوں میں مفت کتابیں، یونیفارم اوردیگر اشیاء کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے سکول کے بچوں میں کتب یونیفارم اوردیگراشیاء تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دوردراز اورپہاڑی علاقوں میں بھی بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور بچوں وبچیوں میں مفت کتابیں وغیرہ تقسیم کرنے کامقصد ان کے والدین پرتعلیمی اخراجات کم کرنے کے ساتھ ساتھ شرح داخلہ بھی بڑھاناہے۔جس کی دوررس نتائج برآمد ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت”تعلیم سب کے لئے“ کے تحت علم دوست پالیسی پر عمل پیراہے اور اس مقصد کیلئے خطیرفنڈ خرچ کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی کے 6میں سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں یونیفارم اوردیگر اشیاء کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے اور اس صورتحال کے باعث شرح داخلہ میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم پربھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اور پہاڑی علاقوں میں بچیوں کوجدیدتعلیم سہولیات کی فراہمی موجودہ کاطرہ امتیازہے۔
914 total views, no views today



