سوات (سوات نیوز) سوات میں پٹرول پمپ مالکان نے پولیس کو مزیداُدھار پٹرول دینے سے انکار کر دیا، پٹرولیم مصنوعات کی مد میں سوا کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں جسکے باعث مالکان نے مزید پٹرولیم مصنوعات دینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پہلے ڈھائی ماہ کے بقایا جات دئیے جائیں بعد میں مزیدپٹرول مصنوعات دینگے، تفصیلات کے مطابق سوات میں پولیس موبائل گاڑیوں کو 6 پٹرول پمپ کے ڈھائی ماہ میں سوا کروڑ روپے کے بقایا جات جمع ہو چکے ہیں جس کے باعث ان پٹرولیم مالکان نے پولیس موبائل وین کو مزید ادھار پر پٹرول دینے سے انکار دیا ہے اور اس کے باعث موبائل گاڑیاں کھڑی ہیں اور پولیس موبائل وین گشت بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجا رہا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر ان پٹرول مالکان کے بقایا جات ادا کریں تاکہ وہ مزید پٹرولیم مصنوعات پولیس موبائل گاڑیوں کودے سکیں اور موبائل گاڑیوں کا گشت برقرار رہ سکے۔
1,152 total views, no views today



