مینگورہ(سوات نیوز)مینگورہ شہر کے مصروف ترین بازار نیو روڈ میں جرگہ کے دوران فائرنگ دو افراد زخمی ، پولیس سٹیشن مینگورہ کے مطابق نیو روڈ کے کوچی مارکیٹ میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب جرگہ جاری تھا اور جرگہ میں کپڑے کے لین دین کے حوالے سے بات چیت جاری تھی کہ اسی دوران محمد علی ولد نیروز سکنہ رحیم اباد نے فائرنگ کرکے تاسیر ولد نیک زادہ سکنہ امانکوٹ اور شمس ولد غلام حضرت سکنہ بٹھی چوک کو زخمی کردیا ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے کیجولٹی منتقل کیا گیا ، پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
1,320 total views, 4 views today
Comments