8 اکتوبر قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر انجنیئر کاشف خان کی نگرانی میں ریسکیو1122 نے اج 8 اکتوبر کو آفات سے آگاہی کے قومی دن کو بھر پور انداز سے منایا گیا ایمرجنسی آفیسرانجنیئر کاشف خان نے 8اکتوبرکو منانے کا مقصد کسی بھی آفات سے نمٹنے کے لئے عوام میں آگاہی، خود کو تیار رکھنا اور عوام کو کسی بھی ڈزاسٹر یا ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122سے رابط رکھنا ہے۔
ایمرجنسی آفیسر انجینیر کاشف خان نے مزید کہا کہ ریسکیو1122 قدرتی آفات یا ہنگامی حال میں ریسکیو1122 فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ ریسکیو1122 بین الاقوامی معیار کے آلات سے لیس ہے ۔
ایمرجنسی آفیسر انجینیر کاشف خان نے سوات کے مختلف سکولوں میں قدرتی آفات کے دن کے حوالے سے پروگرام منقعد کی ۔
8 اکتوبر کے حوالے سے ڈی سی بونیر کے درخواست پر ایمرجنسی آفیسرانجینر کاشف خان نے ریسکیو 1122سوات کے اہلکاروں کو بونیر بجھوا یا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر جناب محمد خالد ،اسسٹنٹ کمشنر ، ایڈیشنل کمشنر، ٹی ایم او ڈگر،ڈسٹرک ایجوکیشن افیسربونیر ،طالباء،اساتذہ اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔جہاں پر ریسکیو 11 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد، اگ سے بچاو اور کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت دی ۔
ڈپٹی کمشنر بونیر جناب محمد خالد صاحب نے ریسکیو 1122 آہلکاروں کے کارکردگی کو سرہا۔اور انھی خراج تحسین پیش کی ۔ اور ایمرجنسی افیسر انجنیئر کاشف خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
1,510 total views, 2 views today