سوات (عاقب رضا) 8اکتوبر کو انے والے زلزلے میں متاثرہ گورنمنٹ مڈل سکول بلکانی شانگلہ کی عمارت ابھی تک نہیں بن سکی، زلزلے کے بعد سال 2015میں اس کی تعمیر کا اغاز کیا گیا تھا، تا ہم چار سال گزرنے کے باوجود سکول کی عمارت مکمل نہ ہوسکی، جس کے وجہ سے تین سو بچے متاثر ہوئے ہیں، یہ بچے اب کرایہ کے بلڈنگ میں پڑھنے پر مجبور ہیں، یاد رہے کہ 8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلے نے ملک بھر میں تباہی مچائ تھی، جس میں لوگوں کے مالی و جانی نقصانات ہوگئے تھے، اور ہزاروں عمارتیں متاثر ہوئے،ان عمارتوں میں ایک عمارت گورنمنٹ مڈل سکول بلکا نی کا تھا، جو 8اکتوبر کے زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا جو اب تک تعمیر نہ ہو سکا
1,761 total views, no views today
Comments



