سوات (سوات نیوز ) شانگلہ کے لئے ایک اور اعزاز،معروف چلڈرن سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق گریڈ 19سے پروموٹ ہوکر گریڈ 20میں ترقی پاگئے موصوف گزشتہ کئی عرصے سے سوات سمیت دیگر علاقوں کے عوام کیلئے طبی خدمات دے رہے ہیں موصوف کی ترقی پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے مبارک باد دی اور اس کے خدمات کو سراہا،موصوف ضلع شانگلہ کے ایک پسماندہ علاقہ مارتونگ سے تعلق رکھتے ہیں،موصوف جوان اور ایماندار ڈاکٹر ہے، جوپراونشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے گریڈ 19سے پروموٹ ہوکر گریڈ 20میں ترقی پاگئے،واضح رہے کہ موصوف ڈاکٹر اپنے علاقے کے واحد ڈاکٹر ہے جو 20 گریڈ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں موصوف سیدو ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف کے چلڈرن وارڈ میں بحیثیت سربراہ طبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق اپنے علاقے کے پہلے ڈاکٹر ہے جنہوں نے اتنی کم عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ڈاکٹرا حسان الحق سیدو میڈیکل کالج میں پروفیسر کے عہدے پر بھی فائز ہے۔
1,545 total views, 2 views today