سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں دریائے سوات سے ریت اور بجری نکالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، پابندی اج سے نافذ ہوگی ، ڈی سی سوات افس کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے دریائے سوات سے غیر قانونی بجری اور ریت نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے ، جس کی نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگئی ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع سوات میں دریائے سوات سے ریت اور بجری نکالنے پر پابندی دو ماہ برقرار رہے گی اور اس کے بعد جائزہ لیا جائے گا کہ پابندی اٹھائی جائے یا اس میں مزید توسیع کی جائے ۔
1,107 total views, no views today
Comments



