بریکوٹ،یوسی لیگے کے دور افتادہ علاقے سیرئے اور پاٹو کے پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے دیرینہ کارکن مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔پورے علاقے کے لوگوں نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی یہاں کے باشندے پتھر کے زمانے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ماضی میں مختلف پارٹیوں کے قائدین نے ہم سے ترقیاتی کاموں اور اس علاقے کے عوام کو سبزباغات دکھاتے رہے مگر کسی بھی منتخب نمائندے نے الیکشن میں کامیابی کے بعد یہاں کا رخ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج یہاں پر روڈ ،ہسپتال ،سکول اور دیگر بنیادی سہولیا ت کا نام و نشان نہیں ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سیاست ہم میں شعور اجاگر کیا اور آج ہم اس مشن میں برابر کے شریک ہیں اور انشاء اللہ 30نومبر کو یہاں سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان دھرنے میں شرکت کریں گے کیونکہ یہاں کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک منتخب نمائندے پی ٹی آئی پی کے 81ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے آکر ہمارے مسائل پر توجہ دی اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد یہاں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
746 total views, no views today


