مینگورہ،عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کا اجلاس ، 30 نومبر کو ودودیہ ہال میں ہونیوالے ورکر کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، کنونشن کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ، پختون قوم اور تمام ترقی پسندوں سے بھر پور شرکت کرنے کی اپیل ، کنونشن سوات کی سیاست میں تبدیلی کا آ غاز ثابت ہوگا ، کنونشن سے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی اور دیگر صوبائی قائدین خطاب کریں گے ، لنڈاکے سے مینگورہ تک سڑک کو اے این پی کے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا جائیگا ،
اے این پی سوات عہدیداروں کا اجلاس ضلعی صدر سابق ایم پی اے شیر شاہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں ملگری وکیلان ،ملگری استازان ، ملگری ڈاکٹران، نیشنل یوتھ ارگنائزیشن ، پختون سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس کے بعد ضلع سیکرٹری اطلاعات عبدا للہ خان یوسفزئی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 30 نومبر کو ودودیہ ہال میں کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، اجلاس میں سابق ممبران اسمبلی وقار خان ، رحمت علی خان ، سید جعفر شاہ کے نمائندے فیصل خان نے شرکت کی اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے ورکر کنونشن تاریخی اور کامیاب ثابت ہوگا ، جس میں قائدین ملکی اور صوبے کے حالات سمیت سواتی عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی اہم خطاب کریں گے ، انہوں نے کہا کہ تمام قام پرست ، ترقی پسند ، محنت کش ، میڈیا اور سوات کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس تاریخی کنونشن میں شرکت کریں اور اے این پی کا ساتھ دیں ، عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کے حقوق اور قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اب بھی پختونوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہیں ۔
356 total views, no views today


