اسلام آباد(این این ائی ) پاکستان نے کرتارپورراہداری پردوطرفہ حتمی معاہدے کا مسودہ نئی دہلی کو بھجوادیا ہے جس میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں جبکہ ہر یاتری کیلئے 20ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔ مجوزہ معاہدے کے مطابق بھارت سےہندو،سکھ،پارسی اور عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت کوئی بھی کرتاپورکوریڈورکے ذریعے نانک نام لیوک کے نام پرگورودوارہ کرتارپورآسکتے ہیں۔ معاہدے کے تحت 5ہزاریاتری روزانہ پاکستان آسکتے ہیں تاہم اگر گنجائش ہوتوتعدادپرکوئی پابندی نہیں۔بھارت10روزپہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کریگا جس کے بعد پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے۔
1,024 total views, 2 views today
Comments