چترال(سوات نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے دوران اج تیسرے روز مالاکنڈڈویژن کے ضلع چترال پہنچ گئے۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے چترال میں مقامی افراد، سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ انہوں نے خصوصی ثقافتی شو میں بھی شرکت کی۔ شہزادی کیٹ نے اپنی ساس شہزادی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی تھی، گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
878 total views, 2 views today
Comments