مینگورہ، احتجاج،جلسے جلوس بے کار نکلے،شریف اباد تا جامبیل کوکارئی روڈ پر کام شروع نہ ہوسکا،روڈ کے بدحالی نے مکینوں کے زندگی اجیرن بنادی،ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران اپنے دعوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہننانے میں ناکام ہوگئی،سابقہ حکوت پر الزامات لگانے والے سولہ ماہ کے عرصہ میں دس کلومیٹر روڈ بنانے سے قاصر ہے،تبدیلی کے دعوں کے دوسال پورا ہونے میں کچھ ماہ باقی ہے جبکہ علاقہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہورہی ہے۔شریف اباد تا سنگر کوکارئی روڈ جو ریاستی دور میں بننے کے بعد تا حال استعمال ہورہا ہے،حکومتیں تبدیل ہوگئی مگر روڈ کی حالت نہیں بدلی جبکہ تبدیلی کے دعویداروں کے دور میں روڈ کی حالت پہلے سے زیادہ تبدیل ہوچکی ہے کھنڈارت نما روڈ پر سفر کرنا اذیت بن گیا ہے،مقامی لوگوں نے کئی بار روڈ کے تعمیر کیلئے جلسے جلوس کئے مگر کوئی خاطر خواہ نتیجہ برامد نہیں ہوا۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے روڈ کیوجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے بیس منٹ کا راستہ روڈ کے خرابی کیوجہ سے گھنٹہ میں طے کرنا پڑتا ہے،مقامی ایم پی اے نے کئی بار روڈ کے تعمیر کی یقین دہانی کرائی ہے مگر تاحال روڈ پر تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا۔صوبائی حکومت اور دیگر ذمہ دارروڈ بنانے کیلئے اقدامات اٹھا کر مقامی لوگوں کو اذیت سے نجات دلائے۔
960 total views, no views today
Comments


