اسلام آباد(ان لائن ) وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرزشریک ہیں۔پی ٹی ائی کی کورکمیٹی ملکی سیاسی و معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق اہم فیصلے کرے گی جب کہ وزیراعظم کورکمیٹی کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، پارٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کیسے روکنا ہے۔کورکمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم دورہ سعودی عرب، ایران اوردورہ چین پر اعتماد میں لیں گے جب کہ پارٹی کی صوبائی تنظیموں کوتحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔
1,385 total views, no views today



