سوات(سوات نیو)جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ تحصیل مٹہ اور سوات کے عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے ، ناموس رسالت صل اللہ علیہ وسلم ریلی میں ہم دینی وایمانی جذبے کیساتھ نکلے ہیں، ہم حرمت رسول پر اپنی جان بھی قربان کرینگے، ان خیالات کااظہار انہوں میلہ گراونڈ مٹہ میں ریلی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مفتی فضل غفور نے کہا کہ ہم کو جیلوں اور مقدمات سے ڈرانے والوں سن لو ہم ان سے ڈرنے والے نہیں،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں، صحافیوں اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا قانونی حق ہے ادارے اس میں روکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ ہم کو جیلوں اور مقدمات سے ڈرانے والوں سن لو ہم ان سے ڈرنے والے نہیں۔
1,056 total views, 2 views today