سوات(سوات نیوز) روزنامہ آج کے بانی اور ملک کے سینئر صحافی عبدالواحدیوسفی کی وفات پر سوات پریس کلب میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد،مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات کو سراہا گیا،تفصیلات کے مطابق سوات پریس کلب میں چئیرمین شہزاد عالم کی صدارت میں سینئر صحافی اور روزنامہ آج کے بانی عبدالواحد یوسفی کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقادہوا جس میں صحافی کثیر تعداد میں شریک ہوئے،اس موقع نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی شخصیات کے علاوہ زندگی کے ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شریک ہوئے،اس موقع پر چیئرمین شہزاد عالم نے کہا کہ انہوں نے بہت مختصر مدت کے اندر اپنی نمایاں صحافتی خدمات اور زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کی ضرورتوں کا احاطہ کرنیوالے جدید ترین طرز طباعت سے آراستہ اخبار کا اجراء اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرکے صوبے کی صحافت کو مالامال کیا، ان کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی،ا جلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں۔
1,010 total views, no views today



