مینگورہ،خیبر پختونخواہ بار کونسل کے 2014 تا 2019 کے لئے ممبران کی تقرری کے لئے الیکشن مورخہ 22-11-014 بروز ہفتہ کو منعقد ہوا جس میں سوات سیٹ سے پروفیشنل لائرز فورم کے سعید خان ایڈووکیٹ کا میاب قرار پایا ، سعید خان ایڈووکیٹ نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام وکلاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے ، سعید خان ایڈووکیٹ پروفیشنل لائرز فورم ، پیپلز لائرز فورم ، انصاف لائرز فور، وطن پال لائرز فورم اور پختونخواہ لائرز فورم کا مشترکہ امیدوار تھا اس کے ساتھ پورفیشنل لائرز فورم کے چیئرمین عصمت علی ایڈووکیٹ نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کیا کہ انشاء اللہ پروفیشنل لائرزفورم پورے ملاکنڈ ڈویژن تک وسیع ہوگا جس میں تمام ممبران وکلاء کے شعبہ کے ترقی اور مسائل کے حل کے کوشش کریں گے ۔
850 total views, no views today


