کبل ، تحصیل کبل اے این پی اور مسلم لیگ کو شدید دھچکا ، توتانوبانڈئی شریفے میں سرگرم سیاسی شخصیات نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے شریفے میں اختر منیر اور رحیم شاہ کی رہائش گاہ پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی فار ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان ، پی ٹی آئی سوات کے جنرل سیکریٹری سعید خان ، حمید خان ، عباس خان ، کرامت علی ، اقبال بلند ، سید باچا حسین ، حبیب الرحمن شالدا ، یوسف خان ، حیات خان ، عالی شاہ ، عجم خان ، آفتاب ، انور شاہ ، سیف اللہ ، امیر رحمن ، نواب خان ، ظاہر شاہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر اختر منیر ، رحیم شاہ ، اسفاؤالدین ، میاں سیف اللہ ، ہدایت خان ، خلیل احمد ، بخت کرم ، عبدالقیوم ، گل نبی ، صدیق احمد ، محمد نبی ، سجاد احمد ، محمد زادہ ، حیات محمد اور دیگر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی ، مسلم لیگ اور دیگر پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر ہاؤسنگ امجد علی خان ، سعید خان ، حمید خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دریغ لوٹ کر محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، جس کی وجہ سے ملک وقوم مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے عام آدمی کو با اختیار بنادیا اور اداروں سے رشوت ، سفارش اور کرپشن کا خاتمہ کرکے لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنادی ، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں انصاف کے نظام کو قائم کرنے کیلئے عمران خان گزشتہ 100 دنوں سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامے دھرنا دئیے ہوئے ہیں لہٰذا پوری قوم اپنے بہتر مستقبل اور جعلی حکومت کا خاتمہ کرنے کیلئے 30 نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ڈیڑھ سالہ دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کام گزشتہ دور حکومت کے پانچ سالوں پر بھاری ہے ، یوسی توتانوبانڈئی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ امسال مزید ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کی منظوری سے علاقے میں خوشحالی آئے گی ، آخر میں انہوں نے اختر منیر ، رحیم شاہ اور دیگر ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
794 total views, no views today


