کبل، اے سی آفس کبل میں انتظامیہ اور ٹرانسپورٹرز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اے سی کبل سید نواب،ایس ایچ او رحمت علی خان،سی ایم او عرفان خان،آل ٹرانسپورٹ صدر خائستہ باچا،سلطان خان ،بہادر ،بازار صدر پائی محمد خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کا مقصد پیٹرول مصنوعات میں حالیہ کمی کے باعث نئے کرایہ نامہ پر عمل درامد کو یقینی بنا ناہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی کبل نے کہا کہ حکومت کے جانب سے پیٹرول مصنوعات میں کمی کے بدولت عوام کو ریلیف دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے جو سی این جی اور ایل پی جی سے چلنے والے گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگا انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ تھانوں کے سطح پر غیر رجسٹرڈ این سی پی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے گاڑیاں ضبط کرلیں انہوں نے یقین دلایا کہ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات سے ڈپٹی کمشنر سمیت حکام بالا کو آگاہ کیا جائے گا ا ے سی سید نواب نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ کرایہ جات بارے حکومتی پالیسی پرمن و عن عمل کرکے عوام کو ریلیف اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کے مابین متوقع ناخوشگوار واقعات کا قبل از وقت سد باب کیا جاسکے۔
818 total views, no views today


