مینگورہ،ڈسٹرکٹ کورٹس سے گلکدہ جانے والے شاہراہ کو سات سال بند ہونے کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ جس پر سوات بھر اور خصوصاً گلکدہ اور مینگورہ شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مینگورہ آپریشن کے انچارج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس سلسلے میں مختلف وفود تنظیموں نے بھرپور جدوجہد کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس مینگورہ سے گلکدہ جانے والا شاہراہ جو گزشتہ سات سال سے زائد عرصہ پیدل اور ہر قسم کے ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے مینگورہ اور خصوصاً گلکدہ جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اور اس شاہراہ کی بندش کی وجہ سے پورے علاقے میں تعمیراتی کام بند اور زمینوں کے قیمتیں نمایاں کمی آئی ہوئی تھی ۔ جبکہ چند منٹ کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑرہا تھا مینگورہ شہر کے نئے آپریشن انچارج نے مختلف عوامی اور صحافیوں کے اجلاسوں میں انکشاف کیا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے یہ شاہراہ جلد کھول دی جائے گی۔ اس سے پہلے بھی کئیوں نے وعدے بھی کئے تھے مگر یہ شاہراہ نہ کھل سکی۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کورٹس گلکدہ شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ جس پر سوات بھر اور خصوصاً گلکدہ مینگورہ کے عوام نے انتہائی خوشی کااظہار کیا ہے اور مینگورہ شہر کے سیکورٹی فورسز کے انچارج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے بروقت عوام کا یہ دلیرانہ مطالبہ پورا کر دیا ہے ۔ جس پر ان کو خراج تحسین اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ سات سال سے یہاں کے باسی اس سلسلے میں جدوجہد کرتے رہے ہیں۔
672 total views, 2 views today