لاہور: ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا تمام تر ملبہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی پر ڈال دیا۔ دورہ آسٹریلیا کیلیے قومی اسکواڈز کا اعلان کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کے آغاز میں انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو ہٹائے جانے کے بارے میں میڈیا میں بہت سے باتیں گردش کررہی ہیں، اس حوالے سے وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میری، چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی وکٹ کیپر بیٹسمین کے بارے میں کافی بات چیت ہوئی۔ ہم نے معاملات کا جائزہ لیا لیکن کپتان کے بارے میں حتمی فیصلہ احسان مانی کی صوابدید ہے۔
968 total views, 2 views today
Comments