سوات(سوات نیوز)سوات یونیورسٹی نے عجیب فیصلہ سنا دیا، انکوائری کمیٹی کے اراکین نے گزشتہ ماہ سوات یونیورسٹی میں ہنگامہ ارائی اور غنڈہ کرنے والے طلبا کو معمولی سزا سنادی ، یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ 19 غنڈہ گرد طلبا نے متعدد ڈیپارٹمنٹس میں جا کر طلبا اور اساتذہ کی بے عزتی کی ، جس پر یونیورسٹی نے انکے خلاف انکوائری کمیٹی بنائی ، انکوائری کمیٹی کے پہلے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہنگامہ کرنے والے 19 میں سے 12 طلبا پر 50 ہزار روپے فی طالب علم جرمانہ عائد کیا گیا ، جبکہ ان کو وارننگ دی گئی ، جرمانہ اداکرنے کی صورت میں وہ معاف تصور ہونگے اور یونیورسٹی اکر اپنے کلاسز دوبارہ لینا شروع کردینگے، جن طلبا پر جرمانہ عائد کیاگیا ہے اس میں مینگورہ شہر کے ایم پی اے کے بیٹے سلمان اور بتھیجا جنید بھی شامل ہیں، جبکہ باقی پانچ طلبا کا نوٹیفکیشن اج جاری کردیا جائیگا، ذرائع کے مطابق اس میں سے 2 طلبا کو 2 سال اور ایک کو ایک سال جبکہ باقی پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہو سکتا ہے ۔
1,137 total views, no views today



