سوات(سوات نیوز)سوات یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ ہنگامہ ارائی کرنے پر یونیورسٹی کے انکوائری کمیٹی نے مینگورہ شہر کے ایم پی اے کے بیٹے اور بھتیجے پر جرمانہ عائد کردیا ہے ، انکوائری کمیٹی کے اجلاس گزشتہ ہفتہ منعقد ہوا جس میں ہنگامہ کرنے والے طلبا سے پوچھ گچھ کی گئی ، انکوائری کمیٹی نے ہنگامہ کرنے والے 19 طلبا میں سے کچھ کو یونیورسٹی سے بھی دو سال کیلئے نکالاہے تاہم مقامی ایم پی اے کے بیٹے سلمان اور بھتیجے جنید کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کرکے معاف کردیا ہے
1,372 total views, no views today
Comments



