سوات(سوات نیوز)سوات میں جے یو ائی کی ممکنہ احتجاج اور ازادی مارچ روکنے کیلئے راتوں رات تحصیل مٹہ میں وزیراعلیٰ کے حلقہ مین کینٹینر پہنچ گئے ، رات کی تاریکی میں مختلف سڑکوں پر کینٹینر رکھ دیئے گئے ہیں جو کسی بھی وقت سڑک پر لگا کرسڑک بند کردیا جائیگا، کیونکہ 27 اکتوبر کو جے یو ائی اور اپوزیشن پارٹیوں کا مشترکہ طور پر ازادی مارچ شروع ہوگا ، اور اپوزیشن پارٹی کے ورکرز اسلام اباد روانہ ہونگے ، اس مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پہلے لنڈاکے ، شموزئی، نواگئی میں کینٹینر رکھے گئے تھے اوراب وزیرا علیٰ کے ابائی حلقہ میں بھی کینٹنرز پہنچائے گئے ہیں تاکہ 27 اکتوبر کو سڑک ٹریفک کیلئے بند کیا جا سکے اور کارکن اپنے گھروں تک ہی محصور ہو جائیں
1,393 total views, no views today
Comments



