اسلام آباد(ان لائن) وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ نواز شریف کو ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
931 total views, no views today
Comments



