مینگورہ،آل درجہ جہار ملازمین ایسو سی ایشن خیبر پختونخواہ کی طرف سے ملازمین کی اپ گریڈیشن آف پے سکیل کی منظوری کیلئے ضلع سوات میں بھی ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیاجس میں ضلع بھرتمام محکمہ جات کے درجہ جہارم ملازمین ، آل درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن ضلع سوات اورتمام سب ڈویژن کے عہدیدار وں نے شرکت کی ، بھوک ہڑتالی کیمپ میں سارا دن سرکاری ملازمین کے ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں ، اساتذہ ، کلرکس ، وکلاء ، سیاسی وسماجی شخصیات اور زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے راہنماؤں نے شرکت کی اور درجہ چہارم ملازمین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ درجہ چہارم ملازمین کا ایک نکاتی ایجنڈہ اپ گریڈیشن آ ف پے سکیل منظور کیا جائے ، بھوک ہڑتالی کیمپ سے درجہ چہارم ملازمین کے صدر سید خطاب نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ درجہ چہارم ملازمین ایک نکاتی ایجنڈے اپ گریڈیشن آف پے سکیل کیلئے میدان میں اترے ہیں اور اپ گریڈیشن آف پے سکیل کی منظوری تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی ، انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن آف پے سکیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔
782 total views, no views today


