سوات(سوات نیوز)اساتذہ کی چودہ ہزار تنخواہ مقرر ہے جبکہ اسی تنخواہ میں سکول بلڈنگ کرایہ، بجلی بل، پانی بل اور ماہانہ رپورٹ تیار کرنا شامل ہیں۔ آئی ایم یو(IMU) رپورٹ کے مطابق کمیونٹی سکولز کی کارکردگی گورنمنٹ سکولوں سے کافی بہتر ہے۔ حکومت کی محدود وسائل کے باوجود کمیونٹی سکولز کا پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔اور یہ پراجیکٹ 2005 ء سے شروع کیاگیا ہے۔ کمیونٹی سکولوں میں ہزاروں کی تعداد میں بچے پڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح 2015 ء میں آئی ایم یواور سپیشل پولیس فورس کو مستقل کیاگیا جبکہ کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ تاحال مستقلی کے منتظر ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت 24 اضلاع میں کمیونٹی سکولز موجود ہیں جن میں دو اضلاع ضلع سوات اور بونیر کے کمیونٹی سکولز کو ستمبر 2019ء سے این جی اوز کے حوالے کردیے گئے اور اس بات کو کمیونٹی اساتذہ سے پوشیدہ رکھاگیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں کمیونٹی اساتذہ کا دھرنا بھی جاری ہے جس میں اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ہمیں مارچ سے بند تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے اور ہمیں مستقل کیاجائے۔
1,238 total views, no views today



