بریکوٹ (ریاض احمدسے)ملاکنڈ ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈ ئیر عامر رشید امان نے کہا ہے کہ سوات کے مخدوش صورت حال کے دوران پاک آرمی،پولیس،عام لوگوں کے علاوہ صحافیوں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں اور یہاں پر امن وامان کے قیام میں صحافیوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر سرد جنگ جاری ہے جس میں میڈیا کا اہم کردار ہے اپنے ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے صحافی قلم کے ذریعے مثبت کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملکیدم بیس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر لیفٹینٹ کرنل معراج عالم لون اور کیپٹن عقیل جبران احمد بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ سوات میں اس وقت مکمل طور پر امن وامان قائم ہے اور اب سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں پاک آرمی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا اور سوات میں قیام امن کے بعد یہاں پر بہت سے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی خاطر خواہ اقدامات اٹھائیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ہے اس لئے صحافی صحافت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض بااحسن طریقہ سرانجام دیں۔
982 total views, no views today



