سوات(سوات نیوز)موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے سوات میں اٹے کی 20 کلو بوری 1000 روپے سے تجاوز کر گئی، موجودہ حکومت میں 300 روپے فی 20 کلو اٹا تک اضافہ ہو گیا ہے،سوات کے عوام نے وزیرا علیٰ محمود خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے پہلے اٹے کی 20 کلو بوری 700 روپے تھی ۔ جبکہ اس حکومت میں نرخ 1000 روپے سے بڑھ گیا ہے جو سب سے زیادہ نرخ ہے ، دوسری طرف اٹا فروخت کرنے والے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب سے اٹا مہنگا ملتا ہے ،تو کیسے سستا بیھیج سکتےہیں، دکانداروں اور تاجر برادری نے کہا کہ حکومت سستا اٹا فراہم کریں تو عوام کو سستا فروخت کیا جائیگا
1,718 total views, no views today
Comments



