بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ممبراسمبلی عزیز اللہ گران نے پی کے 81 تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا ۔دورے میں پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے گلے شکوے دورکرانے کی یقین دہانی کرائی ۔پی ٹی آئی عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کرے گی اور میرے حلقہ نیابت میں جہاں بھی عوام کے بنیادی مسائل ہیں ان کو دورکرنا ہمارا فریضہ ہے
۔ان خیالات کا انہوں نے اپنے دورے کے دوران تحصیل بریکوٹ کے مضافاتی علاقوں کنڈاک،میاں جئی میں مختلف منعقدپروگراموں میں کیا ۔اس موقع پر ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عزت الرحمان ،صدر ابوہا نظر حسین ،امین جان ،حید ر علی کے علاوہ پارٹی کے کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ضلع میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہو جائیں گے ۔عوام کے تمام بنیادی مسائل بلدیاتی نظام میں حل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن متحد ہوکر بلدیاتی الیکشن میں بھی جنرل الیکشن کی طر ح جنون پید ا کرے کیونکہ یہ بلدیاتی الیکشن ہمارے لئے جنرل الیکشن سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔بعد میں انہوں نے بریکوٹ کنڈاک روڈ کی تعمیر،بجلی کی فراہمی ،بلوکلے سے لے کر نری بنڈ روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔
402 total views, 1 views today