سواتٖ، پاک فوج 144ائیر ڈیفنس کے زیر اہتمام ٹال میں ملک احمد خان کے رہائش گاہ پر کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں پاک فوج کے میجر ضرار،کیپٹن حسنین،صوبیدار نعیم سمیت عمائدین علاقہ ،وی ڈی سی ممبران اور تمام پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی کچہری کے دوران سکیورٹی،تعلیم ،صحت اور دیگر بنیادی مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی اس موقع پر اہلیان علاقہ نے درپیش مسائل سے پاک فوج کو آگاہ کیا کچہری سے خطاب کرتے ہوئے
میجرضرار نے کہا کہ پاک فوج امن کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے کے تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج تعلیم کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے کیونکہ بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کے لئے مفید افراد تیار کئے جاسکتے ہین انہوں نے عوام سمیت نوجوانون سے اپیل کی کہ وہ امن برقرار رکھنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں تاکہ کوئی علاقے کے امن کو خراب کرنے کی جرات نہ کرسکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان ۔حسن دیار ،حمدل خان،یوسف خان ،رحیم داد اور دیگر نے امن برقرار رکھنے میں پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
442 total views, 1 views today