مٹہ ( سوات نیوز) کالاکوٹ پولیس نے فاضل بیگ گھڑئی میں ہونے والے اندھے قتل کا ڈارپ سین کردیا مقتول کی بڑے بھائی نے اجرت پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کیا وجہ قتل جائیداد کا تنازعہ بتائی جاتی ہے پانچ لاکھ روپے اجرت مقرر ہوکر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ایڈوانس میں دیئے گئے تھے پولیس نے انتہائی جدید انداز میں تفتش کرکے ایک مختصر وقت میں اس اندھے قتل کی سراغ لگا لیا ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی خان کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 25اکتوبر کو نماز فجر کی بعد مسمی اول خان ولد قاسم کو نماز فجر کی بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جن کی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی اپی او سوات اور ایس پی اپرسوات نے خصوصی ھدایات جاری کرکے اس اندھے قتل کی سراغ لگانے کی سختی سے حکم دیا تھا جس پر تھانہ کالاکوٹ کی پولیس افسران اور تفتشی افسران نے ملکر دن رات ایک کرکے جدید طریقہ تفتش پر کام کیا اور بالااخر پولیس اس اندھے قتل کی سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے کہا کہ مقتول کی بڑی بھائی جہان زیب ولد قاسم اور انکے دوبیٹوں مسمیان نور عالم اور امیرزیب جو اس وقت سعودی عرب میں ہے باپ اور بیٹوں نے ملکر دو مبینہ ملزمان محمد گل اور نعمت گل پسران اختر گل ساکنان چیل مدین حال فاضل بیگ گھڑئی کو اپنے چھوٹے بھائی اول خان کو قتل کرنے کیلئے پانچ لاکھ روپے اجرت پر بات کی جس میں انہوں نے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ملزمان کو ایڈوانس دیئے تھے جبکہ وعدے کی مطابق باقی رقم کام ہونے کی بعد ادا کرنے تھے جس پر دونوں ملزمان بھائیوں نے ملکر مسمی اول خان کو نماز فجر کی بعد قتل کیا انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا اور دونوں بھائیوں کی درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے انہوں نے کہا کہ پولیس نے دونوں اجرتی ملزمان بھائیوں سمیت مقتول بھائی بڑے بھائی جہان زیب کو گرفتار کی ہے جبکہ ملزم بھائی کے دونوں بیٹوں جو اس وقت سعودی عرب میں ہے کہ خلاف بھی قانونی کاروائی شروع کی ہے اس موقع پر ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی خان کیساتھ ایس ایچ او پولیس تھانی کالاکوٹ محمد زیب خان تفتشی افسر اسلام الحق خان اے ایس ائی گوہر علی بھی موجود تھے
1,392 total views, 2 views today