سوات (سوات نیوز) ملک گیرشٹر ڈاؤن ہڑتال مالاکنڈ ڈویژن میں دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن نہیں رہا، سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں کاروباری ادارے کھلے ہیں، ہڑتال نہیں ہوئی، ملاکنڈڈویژ ن کے تاجروں کی 29اور30اکتوبرکی ہڑتال سے لاتعلقی کااظہارکیا تھا، تفصیلات کے مطابق پاکستان انجمن تاجران نے ملک بھرمیں 29 اور30اکتوبرکوہڑتال کی کال دے رکھی تھی جبکہ سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں شٹرڈاؤن نہیں ہوا، جبکہ اج بدھ کے روز بھی سوات سمیت پورے ڈویژن میں ہڑتال نہیں ہورہا۔ منگل کو مینگورہ شہراورسوات کے تمام چھوٹے بڑے بازار اورکاروباری مراکز بند نہیں ہوئیں اور کاروبار معمول کے مطابق رہا، ملاکنڈڈویژن اورسواات کے تاجروں کا مؤقف سامنے آیاہے، کہ ملک بھرمیں ٹیکس کے خلاف تاجربرادری ہڑتال پر ہے جبکہ سوات اورملاکنڈڈویژن میں کسی قسم کاٹیکس لاگونہیں ہے اور 2023 تک ملاکنڈڈویژن ہرقسم ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ لہٰذا ٹیکس کے خلاف ہڑتال بلاجواز تھی، اسلئے سوات اور ملاکنڈڈویژن کے تاجربرادری ہڑتال کاحصہ نہیں بنیں۔
1,078 total views, no views today



