سوات(سوات نیوز)ضلع سوات ، شانگلہ اور بونیر سمیت دیگر اضلاع میں سکول بچے بیہوش ہوگئے ، سکول انتظامیہ کے مطابق بچوں کو سکولوں میں کیڑوں کے ادویات دی گئیں تھیں
جس کی وجہ سے ان بچوں کی حالت غیر ہوگئی، جن کو فوری طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کو گولیوں کی وجہ سے معمولی ری ایکشن ہوا تھا، تاہم ان کو ہسپتال میں علاج دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ملاکنڈڈویژن میں 100 سے زائد بچوں کو گولیوں کی وجہ سے ری ایکشن ہوا تھا. محکمہ صحت کے مطابق گولیاں بلکل ٹھیک تھی ، بچے گولیاں کھانے سے خوفزدہ ہوگئے تھے، تاہم اب حالات معمول کے مطابق ہیں، اور سکولوں میں بچوں کو کیڑوں کے گولیاں دی جائیں گی ۔
1,234 total views, no views today
Comments



