بریکوٹ(سوات نیوز) خیبر پختونخواہ پولیس میں تعینات آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم،تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہزارو ں پولیس اہلکاروں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے،پولیس میں بھرتی ہونے والے اہلکار شدید پریشانی کا شکار ہیں، آرمی سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار سپیشل ڈیوٹیوں کے لئے اُدھار مانگنے پر بھی مجبور ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق سوات سمیت صوبہ بھر میں تعینات آرمی سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس اہلکار گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان پولیس اہلکاروں میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہیں،گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پولیس اہلکاروں کے گھروں میں خوارکی اشیاء کی قلت پیدا ہوکر چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، ایک اہلکار نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم لوگوں نے متعدد بارافسران کو اس مسئلے سے آگاہ کئے ہیں لیکن ابھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ و دیگر اعلیٰ حکام سے اس بارے پُرزور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
1,612 total views, 2 views today