گلگت بلتستان(ان لائن ) وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو پاکستان کے خلاف سازش کی کیا ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں، وہ کس سے آزادی لینے اسلام آباد آرہے ہیں، میڈیا جاکر مظاہرین سے پوچھے وہ کس سے آزادی لینے آئے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی پی پی والے مہنگائی کی بات کریں گے، ن لیگ والوں کو پتہ ہی نہیں ہوگا کہ وہ مارچ میں کیوں ہیں، جے یو آئی والے کہیں گے یہودی اسلام آباد پر قبضہ کر رہے ہیں، فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، ہندوستان سمیت ملک کے سارے دشمن فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے خوش ہیں، ہندوستانی میڈیا آزادی مارچ دکھا رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے فضل الرحمن بھارتی شہری ہے۔
1,110 total views, no views today



