مینگورہ،عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل رنگ محلہ کا اہم اجلاس زیرصدارت سعیدالدین منعقد ہوا۔اجلاس میں یوسی رنگ محلہ کے تمام وارڈز کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں کارکنان سے شرکت کی۔اجلاس میں تیس نومبر کو منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن کے تیاریوں پر روشنی ڈالی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید الدین ،جنر سیکرٹری عثمان علی مانے ،دپٹی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا اے این پی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے صوبہ خیبر پختونخوا خصوصاًسوات میں اے این پی نے امن کے قیام جتنی جدوجہد کی ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے جبکہ ضلع سوات میں تعلیمی درسگاہوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر سواتی عوام کی دل جیت لئے ہیں،تیس نومبر کو منعقد ہونے والے ورکرز کنوشن میں یو سی رنگ محلہ سے سینکڑوں کے تعداد میں شریک ہونگے جس کیلئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔اجلاس میں وراڈ صدر گوہر علی،جنرل سیکرٹی نعیم اللہ،جوائنٹ سیکرٹری نعمان خان سمیت دیگر اہم رہنماوں و کارکنوں نے شرکت کی۔
812 total views, no views today


