مینگورہ ،ال ایمپلائز ایسو سی ایشن خیبر پختون خواہ نے 27نومبرکو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے موخر کردیا اور ستایس سے تیس نومبرتک صوبہ بھر میں تالہ بند ہڑتال کا اعلان کردیا ، ال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایمپلائز ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر سردار علی خان کے مطابق صوبے کے ملازمین نے ستائیس نومبر کو اسلام اباد میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا لیکن تحریک انصاف کے دھرنا کی وجہ سے احتجاج کو موخر کردیا گیا ہے اور اس روز پورے صوبہ میں مکمل تالہ بند ہڑتال کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اسلم خان کے فیصلے کے مطابق اپ گریڈیشن اف سکیلز ، پچھلے حکومت میں بھرتی کی گئی ملازمین کی بحالی اور گاڑیوں کی واپسی کے لئے ستائیس سے تیس نومبر تک صوبہ کے تمام اضلاع میں مکمل تالہ بند ہڑتال ہوگی۔
786 total views, no views today


