مینگورہ ، ڈسٹرکٹ سوات ہاکی چمپیئن شپ ماہ راوں کے 12 تاریخ سے شروع ہوا جہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا ، اس چمپیئن شپ میں ضلع بھر سے 16 کلبوں نے حصہ لیا تھا ، ٹورنامنٹ ناک آوٹ کے بنیاد پر کھیلا گیا ، چمپیئن شپ کا فائنل سوات گرین اور سوات الیون کے درمیان کھیلا گیا ، یہ فائنل نہایت دلچسپ رہا کیونکہ دونوں طرف سے مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکا ، فیصلہ پنلٹی سٹروک کے بنیاد پر ہوا ، جو کہ سوات الیون نے جیت لیا ، فائنل میچ میں مہمان خصوصی حمید اقبال ای اے سی سوات ، ایس ار ایس پی کے مراد علی ، بہادر علی خان ، ثقلین شاہ اور ملک دوان خان نے نے کھلاڑیوں می انعامات تقسیم کئے ، یہ ٹورنامنٹ ایس ار ایس پی کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سوات ہاکی ایسوسی ایشن نے منعقد کرایا، مہمان خصوصی حمید اقبال ای اے سی سوات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر کھیل کے میدان آباد ہوا وہاں پر جیل خانے اور ہسپتال ویران ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کھیل صحت کے لئے مفید ہوتاہے اسلئے ہمیں چاہئے کے اپنے فارغ اوقات کو مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں ۔
790 total views, no views today


