سوات(سوات نیوز)پی ایس ایل کے مایہ ناز ٹیم کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی نے کہا پی ایس ایل صرف کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک فیسٹول بن گیا ہے اور پوری قوم اسکو بھر پور طریقے سے منائیگی،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب پی ایس ایل کو پاکستان لے کر ارہے ہیں اور 20 فروری سے رنگارنگ تقریبات کے ساتھ کراچی میں اسکی افتتاحی میچ کھیلی جائیگی جس سے کیلئے انتظامات جاری ہے اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان اکر یہاں کے امن کا پیغام لیکر واپس جائیگی،انہوں نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کراچی،ملتان،لاہور اور راولپنڈی میں کھیلی جائیگی اور پورا سیزن پاکستان میں ہی ہوگا جس کو دیکھنے کیلئے ملکی شایقین سمیت بین الاقوامی شایقین بھی پاکستان ائیں گے اور اب یہ صرف ٹورنامنٹ نہیں رہا بلکہ ایک فیسٹول بن گیا ہے جسکو پورے پاکستان کے لوگ بھر پور طریقے سے مناینگے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کراچی میں لوگوں کا ہجوم قابل دید تھا اور اسکے بعد ہمارے ٹیم کے اونر سلمان اقبال صاحب نے سرتوڑ کوششیں کی کہ پی ایس ایل کے پورے سیزن کو پاکستان لائیں جس میں وہ کامیاب ہوگئے ہیں اور اب پی ایس ایل کا پورا سیزن پاکستان میں ہوگا جس سے ایک طرف یہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی تو دوسری طرف پوری دنیا پر یہاں کے امن کا پیغام جائیگا۔
694 total views, no views today



