سوات (وقار سواتی سے)ضلع سوات کے درجنوں سابق بلدیاتی نمائندے تاحال اپنے تنخواہوں سے محروم ہے بعض ناظمین کو تنخواہیں نہ ملنے سے ان کے گھروں میں فاقے تک آگئے اور ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوات نیوز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو میں ایک ویلج کونسل ناظم نے کہا کہ میرے ایک لاکھ 50ہزار روپے کے تنخواہیں محکمہ بلدیات والے نہیں دے رہے اور محکمے کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ فنڈز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے خصوصی درخواست کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ اور محکمہ بلدیات ہمارے اوپر رحم کریں اور ہمارے حلال تنخواہیں ہمیں ریلیز کریں یاد رہے کہ 2015میں بلدیاتی الیکشن کے بعد ویلج کونسل کے سطح پر ناظم اور نائب ناظمین منتخب ہوئے تھے جس کو محکمہ بلدیات کے جانب سے 15ہزار روپے ماہانہ کی تنخواہ بجٹ میں ایڈ ہوئی تھی مگر تاحال درجنوں بلدیاتی نمائندے اب بھی اپنے تنخواہوں سے محروم ہے
1,175 total views, no views today



