مینگورہ،تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین تاروگے میں اکیس ماہ کے ماہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ،انچارج ای پی ائی یو سی شالپین عبدالکبیر کو ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے ملازمت سے بر خاست کر کے انکوائری کا حکم دیدیا۔تاروگے کے رہائشی بچے میں پولیو وائرس کے تصدیق ہونے کے بعد ڈی سی سوات نے انکوئری مکمل ہونے تک عبدالکبیر کو ملازمت سے بر خاست کرنے کے احکامات جاری کردئے،ہنگامی بنیادوں پر سوات کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم چلانے کا فیصلہ،
جبکہ محکمہ صحت کے خصوصی ٹیم اج تاروگے شالپین کا دورہ بھی کرے گی۔سوات کے علاقہ شالپین تاروگے میں اکیس ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کے تصدیق ہونے کے بعد انچارج ای پی ائی یونٹ عبدالکبیر کو فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے بر خاست کردیاجبکہ اسکی خلاف انکوئری بھی مقرر کردی ۔ صوبائی حکومت کے ہدایت پر محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم اج شالپین تاروگے کا خصوصی دورہ بھی کرے گی جبکہ پوری ضلعی میں پولیو مہم کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔
432 total views, no views today


