سوات،سوات پولیس کا مینگورہ شہر میں غیر قانونی اور نان لوکل رکشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن ،سینکڑوں رکشے پکڑے گئے ،اپریشن جاری رہیگا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات شیر اکبر خان کی خصوصی ہدایت پر پولیس ،ٹریفک پولیس نے مینگورہ شہر میں غیر قانونی اور نان لوکل رکشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا اغاز کردیا گیا ہے اور گزشتہ روز مینگورہ شہر میں سو سے زائد غیر قانونی اور نان لوکل رکشوں کو پکڑ کر انہیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کردیا جبکہ ڈرائیوران کے خلاف کاروائی کا اغاز کردیا گیا اس سلسلے میں ڈی پی او شیر اکبر خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور رش کو ختم کرنے کیلئے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی اور حکام بالا کے ہدایات پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پہلے مرحلے میں غیر قانونی اور نان لوکل رکشوں کے خلاف مہم شروع کردیا ہے جس میں سینکڑوں رکشوں کو پکڑ کر ان کے مالکان کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی جبکہ اس سے قبل بھی مہم چلائے گئے ہیں جس میں بڑے تعداد میں غیر قانونی اور چابی چور گاڑیوں کو پکڑا گیا ہے شیر اکبر خان نے مذید کہا کہ ہمارا مقصد یہاں کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور انکے مشکلات کا خاتمہ ہے اور اس سلسلے میں خصوصی ٹریفک پلان پر بھی کام مکمل کیا جارہا ہے جسکو نافذ کرنے کے بعد شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بن جائیگا ۔
1,098 total views, no views today


