اسلام آباد(این این ائی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ آزادی مارچ اور دھرنے کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی جے یو آئی کے رہنما اکرم حان درانی کے گھر پہنچ گئی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو دیے گئے مطالبات پر بات چیت جاری ہے۔حکومتی کمیٹی میں اسد قیصر، پرویز الہی، پرویز خٹک، شفقت محمود، نورالحق قادری اور اسد عمر شامل ہیں۔ رہبر کمیٹی میں اکرم درانی، احسن اقبال ،امیر مقام ،میاں افتخار حسین شامل ہیں جب کہ اجلاس میں فرحت اللہ بابر ،سید نیئر حسین بخاری اور طاہر بزنجوبھی شریکگزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن سے ملاقات کی تھی جس میں حزب اختلاف کی جانب سے حکومت کو مطالبات پیش کیے گئے تھے۔ پرویز خٹک نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپوزیشن کے مطالبات سے آگاہ کیا
986 total views, 2 views today