سوات (سوات نیوز)سوات انتظامیہ کا مینگورہ شہر میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف گرینڈ اپڑیشن، 10افراد کو منشیات کے بحالی کے سنٹر کو منتقل کردیا، گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سوات اشتیا ق خان نے مینگورہ شہر میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف گرینڈ اپریشن کا آغاز کی ااور شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے دس منشیات کے عادی افراد کو منشیات کے بحالی کے سنٹر منتقل کردیا، جہاں پر انکا علاج کرکے انہیں معاشرے کے اچھے شہری بنانے کے قابل بنایا جائیگا، اس موقع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سوات اشتیاق خان نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف اپریشن شروع کردیا ہے جسکا مقصد ایک طرف ان افراد کو منیشات سے بچانے اور انہیں اچھے شہری بنانا ہے جبکہ شہر کو ان افراد سے پاک کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ان افراد کو نوے ژوند سنٹر میں منتقل کیا گیا ہے اور رش کے پیش نظر ان کے لئے مزید سنٹرز اور ہسپتالوں میں بھی جگہ مختص کی جائیگی۔
973 total views, 2 views today